QR CodeQR Code

پی ٹی آئی MNAs کی جہانگیر ترین سے ملاقات

23 Apr 2021 12:02

دونوں ایم این ایز نے یہ بھی کہا کہ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے، مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریکِ انصاف کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ دونوں ایم این ایز نے یہ بھی کہا کہ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے، مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 928776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928776/پی-ٹی-ا-ئی-mnas-کی-جہانگیر-ترین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org