0
Friday 23 Apr 2021 12:02

پی ٹی آئی MNAs کی جہانگیر ترین سے ملاقات

پی ٹی آئی MNAs کی جہانگیر ترین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریکِ انصاف کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ دونوں ایم این ایز نے یہ بھی کہا کہ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے، مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش