QR CodeQR Code

کورونا، کے پی میں مجموعی شرح 15 فیصد، مردان وائرس سے سب سے زیادہ متاثر

23 Apr 2021 12:07


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 51 فیصد ہے اور اس کے بعد لوئر دیر میں 45 فیصد کورونا کی مثبت شرح ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 22 فیصد، مالاکنڈ میں 24، کوہاٹ 20، کرک 22، نوشہرہ اور مہند میں 11،11 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ چارسدہ میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 18 فیصد ہے جب کہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔


خبر کا کوڈ: 928777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928777/کورونا-کے-پی-میں-مجموعی-شرح-15-فیصد-مردان-وائرس-سے-سب-زیادہ-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org