QR CodeQR Code

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوچکا

23 Apr 2021 12:22

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرارداد پیش ہوچکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیئے گئے جبکہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہوچکا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ‏کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہوچکا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قرارداد پیش ہوچکی ہے اور ایم پی او میں گرفتار لوگ رہا کر دیئے گئے جبکہ اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قرارداد لانا چاہیں تو یہ ان کا حق ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 928780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928780/حکومت-اور-کالعدم-تحریک-لبیک-کے-درمیان-معاہدے-پر-مکمل-عملدرآمد-ہوچکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org