QR CodeQR Code

محکمہ صحت کی اسلام آباد میں سخت پابندیوں کی تجویز

23 Apr 2021 13:41

حکام کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی اوسط شرح رواں ہفتے کے پہلے تین دن 12 فیصد سے زائد رہی، اسلام آباد میں آج بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فی صد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہر میں سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ رہا، رواں ہفتے بھی اسلام آباد میں کورونا کے باعث 16 اموات ہوئیں۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  رواں ہفتے بھی زیادہ رہی۔ حکام کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی اوسط شرح رواں ہفتے کے پہلے تین دن 12 فیصد سے زائد رہی، اسلام آباد میں آج بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فی صد ہے۔


خبر کا کوڈ: 928791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928791/محکمہ-صحت-کی-اسلام-ا-باد-میں-سخت-پابندیوں-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org