0
Friday 23 Apr 2021 15:04
لوگ عید کی شاپنگ ابھی سے کر لیں

لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، اسد عمر

لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگ بالخصوص خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈاؤن لگ جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی اور صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ہوسکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے تاہم صرف ٹیک اوے اور گھر پر کھانا پہنچانے کی اجازت ہوگی، جم اورایکسرسائز سنٹرز پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ دفاتر 2 بجے بند کردیے جائیں اور 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے، جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں اسکول عید تک بند کیے جائیں گے جن میں میٹرک اور انٹر کلاسز بھی شامل ہیں، بازار شام 6 بجے تک کھلیں گے، اس کے بعد صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، افطاری کے بعد بازار نہیں کھلیں گے، خواتین عید کی شاپنگ ابھی سے شروع کردیں، آخری دنوں کا انتظار نہ کریں کیونکہ ہوسکتا ہے آگے لاک ڈاؤن کردیا جائے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد پیداواری صلاحیت تک پہنچ گئے ہیں، اس میں سے 80 فیصد کورونا اور صحت کے لیے استعمال ہورہی ہے، اس کی سپلائی کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور باہر سے بھی درآمد کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش