QR CodeQR Code

کورونا کا شکار بھارت کو ایدھی فاؤنڈیشن کی بڑی پیشکش

23 Apr 2021 18:20

اپنے خط میں فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کیلئے جگہ نہیں، جبکہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 928830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928830/کورونا-کا-شکار-بھارت-کو-ایدھی-فاؤنڈیشن-کی-بڑی-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org