0
Friday 23 Apr 2021 18:33

کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کوویڈ 19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا ہے، ہم اب اجلاس ہفتے میں دو بار کریں گے، 31 مارچ کو این سی سی اجلاس ہوا تھا، اس وقت سندھ میں صورتحال بہتر تھی، لیکن اب خراب ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے لیکن اس پر اتفاق نہیں ہوسکا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ہیلتھ ورکرز سمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کو بھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 928833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش