0
Friday 23 Apr 2021 19:09

کورونا کی بگڑتی صورتحال، نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کورونا کی بگڑتی صورتحال، نیا سفری ہدایت نامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری ‘سی’ میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔ کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دے دی گئی۔ مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 928835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش