QR CodeQR Code

ماہ صیام کا دوسرا عشرہ قرآن و امامت کے عنوان سے منائیں گے، آئی ایس او

23 Apr 2021 20:03

ایک بیان میں رہنما آئی ایس او نے کہا کہ عشرہ قرآن و امامت کے تحت تعلیمات قرآن کریم و سیرت محمد و آل محمد کے عنوان سے ملک بھر میں تربیتی و فکری نشستوں کاانعقاد کیا جائے گا، 15 رمضان المبارک ولادت امام حسن (ع) کے موقع پر جشن کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان خدا کے قرب، گناہوں سے دوری اور قرآن کریم کی بکثرت تلاوت اور تدبر کا مہینہ ہے، یہ خصوصی مہینہ ہوتا ہے کہ جب خداوند متعال کی خصوصی رحمتیں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے، اگر انسان مقدس لمحات سے استفادہ کرنا چاہے تو ایک بہترین فرصت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے تربیتی نظام کے تحت سال بھر بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں تربیتی و فکری نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، آئی ایس او پاکستان ماہ رمضان المبارک کو ماہِ تزکیہ نفس کے عنوان سے منارہی ہے اور ماہ مبارک کے دوسرے عشرہ کو  "قرآن و امامت "کے عنوان سے منایا جائے گا۔

حسن عارف نے مزید کہا کہ عشرہ قرآن و امامت کے تحت تعلیمات قرآن کریم و سیرت محمد و آل محمد کے عنوان سے ملک بھر میں تربیتی و فکری نشستوں کاانعقاد کیا جائے گا، 15 رمضان المبارک ولادت امام حسن (ع) کے موقع پر ڈویژنز و یونٹس میں جشن کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جبکہ شہادت امیر المونین حضرت علی علیہ السلام ( یوم ِ علیؑ) کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے عشرہ میں تربیتی نشستوں کے انعقاد کا مقصد طلباء کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 928841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928841/ماہ-صیام-کا-دوسرا-عشرہ-قرا-ن-امامت-کے-عنوان-سے-منائیں-گے-آئی-ایس-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org