0
Friday 23 Apr 2021 20:58

سندھ پولیس اب اغوا خور پولیس بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کا الزام

سندھ پولیس اب اغوا خور پولیس بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کا الزام
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس پر منشیات کی فروخت اور اغوا خور ہونے کا الزام لگادیا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار کے نوجوان کی لاش حوالات سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس واقعے کی اب تک ایف آئی آر نہیں کٹی، سندھ پولیس منشیات فروخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اب اغوا خور پولیس بن چکی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ احساس سینٹر آئیں تو انہیں بند کردو۔
خبر کا کوڈ : 928854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش