0
Friday 23 Apr 2021 21:14

جب تک لاپتہ عزادار بازیاب نہیں ہوتے 21 رمضان کا جلوس آگے نہیں جائے گا، علامہ حیدر عباس عابدی

جب تک لاپتہ عزادار بازیاب نہیں ہوتے 21 رمضان کا جلوس آگے نہیں جائے گا، علامہ حیدر عباس عابدی
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنما علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا ہے کہ جب تک لاپتہ عزادار بازیاب نہیں ہوتے یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ اکیس رمضان یوم شہادت امام علی (ع) کا مرکزی جلوس آگے نہیں جائے گا۔ مزار قائئد کے باہر شرکائے دھرنا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو ملک بنانے چلے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنانے چلے ہیں، کچھ دن پہلے ہم نے لاپتہ اسیروں کے خاندان کے ساتھ نشست کی تھی، انکے جذبات سنائے تھے کہ وہ یہاں سے اٹھنے والے نہیں بلکہ وہ سالوں یہاں بیٹھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ آپ کی مدد کررہا ہے، جب ہم یہاں آئے تھے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے دن بیٹھ سکتے ہیں لیکن دیکھ لیں بائیس دن گزر گئے ہیں۔

علامہ حیدر عباس عابدی نے کہا کہ یہاں روزانہ لاکھوں کا خرچہ ہے، کہاں سے ہورہا ہے اللہ جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اہلسنت بھائی آئے اور کہا ہماری طرف سے افطار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ہمارے بچوں نے وہ کام کیا جس کی مثال نہیں ملتی، وہ گورنر کے گھر چلے گئے جو وفاق کا نمائندہ ہے، انکو روکنے کی کوشش ہوئی لیکن وہ آگے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صدر اور وزراء کے گھروں کی طرف جائیں گے اور اگر پھر بھی حل نہ نکلا تو اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش