0
Friday 23 Apr 2021 22:16

22 دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں، ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

22 دن سے مائیں بہنیں دھرنے پر ہیں، ریاست مدینہ کا والی کہاں ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ بائیس دن سے مائیں بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے دھرنے پر بیٹھی ہیں، ریاست مدینہ کے والی کہاں ہیں، کہاں ہیں ان کے وزیر، کون ان ماؤں اور بہنوں کی بات سنے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو اس ملک میں آئین کے اندر رہ کر مطالبات کرے، اس کی کوئی بات نہیں سنتا لیکن جو لٹھ لے کر باہر نکلے گا، ان کی بات بھی سنی جاتی ہے اور ان سے معاملات بھی طے کئے جاتے ہیں۔

مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ اکیس رمضان کیلئے بھی پالیسی بنالی گئی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے کہ لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہماری یہ مائیں بہنیں سڑک پر بیٹھی ہیں، جو ہمارے لئے تکلیف دہ ہے، آپ کے وزراء نے کہا تھا کہ ہم اس مسئلے کو حل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 928862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش