QR CodeQR Code

مقتدر قوتیں بتائیں ملک میں دہشتگردوں کو کس نے پروان چڑھایا، غلام بلور

24 Apr 2021 00:30

اے این پی کے بزرگ رہنماء کا کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا ملک ایک بڑا ہی پرامن ملک تھا، یہاں پر لوگ بڑے پرامن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار رہے تھے لیکن ہمارے یہاں ایک دہشت گرد فلسفہ پیدا کیا گیا جس سے پورے ملک و قوم نے بے پناہ نقصانات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی غلام احمد بلور نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا ملک ایک بڑا ہی پرامن ملک تھا، یہاں پر لوگ بڑے پرامن طریقے سے اپنی زندگیاں گزار رہے تھے لیکن ہمارے یہاں ایک دہشت گرد فلسفہ پیدا کیا گیا جس سے پورے ملک و قوم نے بے پناہ نقصانات اٹھائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے سوال ہے کہ اس ملک میں کس سیاسی پارٹی نے، کس سیاسی لیڈر نے اور کس ادارے نے دہشتگردی کے کلچر کو جنم دیا، یہ قوم کو بتایا جائے کہ آیا جس گروہ نے اس طبقے کو جنم دیا وہ اس ملک کے ہمدرد تھے یا پھر کچھ اور تھے۔ ان دہشتگردوں کو تو کبھی کشمیر میں تو کبھی افغانستان میں استعمال کیا گیا اور یہ نہ سوچا گیا کہ ہم جس کلچر کو دوام دے رہے ہیں۔ اس کا اس ملک اور قوم پر کیا اثر پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 928892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928892/مقتدر-قوتیں-بتائیں-ملک-میں-دہشتگردوں-کو-کس-نے-پروان-چڑھایا-غلام-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org