QR CodeQR Code

الجزائر میں اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ پر صحافی کو 3 سال قید

24 Apr 2021 01:30

فیس بک کی اس پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور اُن کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ الجزائر میں مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سمیت اہم مذہبی شخصیات کو توہین پر سزا کا قانون موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الجزائر کی عدالت نے ایک نام نہاد اسکالر کو فیس بک پر توہین اسلام پر مبنی پوسٹیں کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت نے ڈاکٹر سعید جبل خیر نامی صحافی اور اسکالر کو فیس بک پر اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے اور برا بھلا کہنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 53 سالہ سعید جبل خیر اسلام پر دو کتابیں لکھ چکا ہے جب کہ اپنی فیس بک پوسٹوں میں عید الاضحیٰ پر قربانی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور لڑکیوں کی نوعمری میں شادی پر گفتگو کی تھی۔ فیس بک کی اس پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور اُن کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ الجزائر میں مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سمیت اہم مذہبی شخصیات کو توہین پر سزا کا قانون موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 928902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928902/الجزائر-میں-اسلام-کے-خلاف-توہین-ا-میز-پوسٹ-پر-صحافی-کو-3-سال-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org