0
Saturday 24 Apr 2021 02:59

پاراچنار، ملانہ قومی کمیٹی کی بقایا جات ادا کرنیکی صورت میں احتجاج کی دھمکی

پاراچنار، ملانہ قومی کمیٹی کی بقایا جات ادا کرنیکی صورت میں احتجاج کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی ملانہ قومی کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے پاراچنار ہمارے بقایاجات ادا نہیں کررہی، جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، معاہدوں کے مطابق انہیں بقایا جات ادا کئے جائیں ورنہ عید کے بعد احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم کی ملانہ قومی کمیٹی کے رہنماؤں کونسلر عنایت حسین، ملک اقبال حسین، شفیق حسین مطہری، کمال حسین، حاجی نجف علی، سید افتخار حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ٹی ایم اے کو 2003 میں بیس لاکھ روپے قرض دیا تھا، ٹی ایم اے کی دکانوں کی تعمیر پر پچیس لاکھ روپے خرچ کئے اس کے علاوہ شہر کو پانی کی ترسیل اور دیگر معاہدوں کے مطابق بقایاجات ادا نہیں کئے جارہے اور ٹی ایم اے پر ہمارے 72 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں جو کہ ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ بار بار مطالبات کے باوجود ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا، اگر عید تک ہماری ادائیگی نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، رہنماؤں نے کہا کہ بدامنی کے دور میں جب ٹی ایم اے کے پاس تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں تھے تو قومی طور پر رقم جمع کرکے ٹی ایم اے کو دئیے گئے مگر اب تمام کئے گئے معاہدوں سے انحراف کیا جارہا ہے۔ رہنماوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پورے ضلع کرم کو روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی ترسیل کی جارہی ہے جبکہ صرف ملانہ کے علاقے کو دو روز کے وقفہ کے بعد بجلی فراہم کی جاتی ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 928910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش