0
Saturday 24 Apr 2021 08:41

کالعدم ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، پیر نورالحق قادری

کالعدم ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے، ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے کے بہت سے اثرات سامنے آئیں گے، حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی، معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کالعدم  ٹی ایل پی پرعائد پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ پرائیویٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے سے بہت اثرات آئیں گے، حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آپ کا موقف قانون کے سامنے لائیں گے یہی دونوں کیلئے قابل قبول تھا، تمام جماعتوں کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی ایک پارٹی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، اس مسئلے پر توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا، مظاہرین کا یہی مطالبہ تھا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے جو ہم نے پورا کیا، ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، یہ ایک قانونی معاملہ ہے، اس پر ٹی ایل پی اپیل دائر کرے۔
خبر کا کوڈ : 928926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش