0
Saturday 24 Apr 2021 10:10

علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہوگی

علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ کی رسم قل آج ہوگی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ مرحوم کی رسم قل آج بروز ہفتہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین اور وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی ہمشیرہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے پڑھائی جبکہ آج جامعۃ المنتطر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جامعۃ المنتظر انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کو فالو  کرتے ہوئے شہریوں سے رسم قل میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ اس موقع پر مختلف علماء کی جانب سے علامہ حافظ ریاض حسین نجفی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش