QR CodeQR Code

شیری رحمان نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا

24 Apr 2021 12:26

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندی کے لیے 2 ہفتوں کا انتظار نہ کیا جائے، صوبے اپنے طور مزید کام نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔  پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ملک میں کورونا کی بلند سطح کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے آج کے اعداد و شمار شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی کوروناکی مثبت شرح بلند ہے، اب وقت ہےکہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بند کر دی جائیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندی کے لیے 2 ہفتوں کا انتظار نہ کیا جائے، صوبے اپنے طور مزید کام نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 928960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/928960/شیری-رحمان-نے-مکمل-لاک-ڈاؤن-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org