0
Wednesday 5 Aug 2009 14:20

آپریشن راہ راست،3 ماہ میں 1300شدت پسند ہلاک،75اہلکار شہید

آپریشن راہ راست،3 ماہ میں 1300شدت پسند ہلاک،75اہلکار شہید
راولپنڈی:سوات میں آپریشن راہ راست کے دوران تین ماہ میں تیرہ سو سے زائد شدت پسند ہلاک اور پچہتر سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ تین ماہ سے جاری سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا،سوات پاسپورٹ آفس دو روز میں کھول دیا جائے گا،ریجنل کمانڈر کی ہدایت پر سول ملٹری سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ سینٹر کے قیام کا مقصد سوات میں سرکاری ملازمین کی بحالی،عوام اور انتظامیہ کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے،سول ملٹری ایشوز کے حل کے لئے کرنل دلاور کو نامزد کیا گیا ہے،سوات میں آج صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی ہے۔

خبر کا کوڈ : 9290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش