QR CodeQR Code

کراچی، مزید 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

24 Apr 2021 17:34

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 7 مئی تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ْ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کراچی میں کیماڑی کے 2 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کراچی میں کیماڑی نمبر 3 اور سائٹ میٹروول کے علاقوں میں ہوا ہے۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا گیا ہے، صرف ضروری اشیا کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔ اس موقع پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ علاقے میں پبلک اجتماعات، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جبکہ کاروبار اور دفاتر بند رہیں گے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 7 مئی تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 929016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929016/کراچی-مزید-2-علاقوں-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-لگا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org