0
Saturday 24 Apr 2021 17:34

کراچی، مزید 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

کراچی، مزید 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ْ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کراچی میں کیماڑی کے 2 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کراچی میں کیماڑی نمبر 3 اور سائٹ میٹروول کے علاقوں میں ہوا ہے۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے یا کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا پابند کیا گیا ہے، صرف ضروری اشیا کیلئے ہی لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔ اس موقع پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ علاقے میں پبلک اجتماعات، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جبکہ کاروبار اور دفاتر بند رہیں گے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 7 مئی تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 929016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش