0
Saturday 24 Apr 2021 20:35

آئی ایس او کراچی کے تحت آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

آئی ایس او کراچی کے تحت آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب عالمی یوم القدس کے موقع پر آزادی القدس کانفرنس کے عنوان سے کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقد کی جانے والی آزادی القدس کانفرنس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و رہنما تحریک انصاف آفتاب جہانگیر، ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان، پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی، تحریک انصاف کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی، سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار، محفوظ یار خان، سابق رکن سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی، رہنما ن لیگ ازہر ہمدانی، مولانا امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا احمد اقبال رضوی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 929032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش