0
Saturday 24 Apr 2021 22:12

پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم

پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے پر صوبے کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پنجاب حکومت نے 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں 5 فیصد سے زائد کورونا پھیلاؤ والے اضلاع میں کالجز فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ زیادہ مثبت شرح والے اضلاع میں انٹر میڈیٹ تک کالجز کھولنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال، بھکر، فیض آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاء الدین، پاک پتن، میں کالجز بند رہیں گے۔ نوٹی فکیشن میں تمام یونیورسٹیوں کو ایچ ای سی احکامات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے اور کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش