0
Saturday 24 Apr 2021 22:13

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا نوجوان عادل حسین جبری طور پر لاپتہ

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا نوجوان عادل حسین جبری طور پر لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری تحریک کے باوجود ملک میں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج پاراچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل حسین کو پشاور سے جبی طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھننے والے نوجوان عادل حسین ولد شیر حسن کو پشاور سے سادہ لباس افراد نے جبری طور پر گمشدہ کیا ہے، عادل کی گمشدگی کے حوالے سے انکے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے کراچی سے لاپتہ شیعہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جوکہ تاحال جاری ہے، تاہم دوسری جانب نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی اسی رفتار سے جاری ہے۔ 
​​
خبر کا کوڈ : 929042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش