QR CodeQR Code

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا نوجوان عادل حسین جبری طور پر لاپتہ

24 Apr 2021 22:13

ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھننے والے نوجوان عادل حسین ولد شیر حسن کو پشاور سے سادہ لباس افراد نے جبری طور پر گمشدہ کیا ہے، عادل کی گمشدگی کے حوالے سے انکے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری تحریک کے باوجود ملک میں نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج پاراچنار سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل حسین کو پشاور سے جبی طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھننے والے نوجوان عادل حسین ولد شیر حسن کو پشاور سے سادہ لباس افراد نے جبری طور پر گمشدہ کیا ہے، عادل کی گمشدگی کے حوالے سے انکے اہلخانہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز سے کراچی سے لاپتہ شیعہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جوکہ تاحال جاری ہے، تاہم دوسری جانب نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی اسی رفتار سے جاری ہے۔ 
​​


خبر کا کوڈ: 929042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929042/پاراچنار-سے-تعلق-رکھنے-والا-نوجوان-عادل-حسین-جبری-طور-پر-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org