QR CodeQR Code

حکومت توہین رسالت (ص) کے معاملہ پر قوم کو متحد کرے، حسن عمران

25 Apr 2021 00:27

مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم میں توہین رسالت (ص) کے ایشو پر اضطراب پایا جاتا ہے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لے ریفرنڈم کروایا جائے تاکہ پوری قوم کا مشترکہ فیصلہ سامنے آسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف ضلع خوشاب کے رہنماء اور چیئرمین قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی سرگودھا ڈویژن حسن عمران ملک نے کہا ہے کہ توہین رسالت (ص) جیسے حساس معاملات کو سنجیدگی کیساتھ ہم آواز ہوکر حل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان پارلیمنٹ میں موجود تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر جاندار موقف اختیار کرے، وزیراعظم پاکستان فوری طور پر تمام سٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لیں اور مسلم امہ کو متحرک کرنے کے لے خود اسلامی ممالک کا دورے کریں اور فرانس حکومت کے سامنے پوری قوم کو اعتماد میں لے کر سخت موقف پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم میں توہین رسالت (ص) کے ایشو پر اضطراب پایا جاتا ہے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لے ریفرنڈم کروایا جائے تاکہ پوری قوم کا مشترکہ فیصلہ سامنے آسکے۔ فرانس کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور توہیں رسالت (ص) پر اقوام متحدہ کو مجبور کیا جائے کہ وہ سخت قانون سازی کرے۔


خبر کا کوڈ: 929095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929095/حکومت-توہین-رسالت-ص-کے-معاملہ-پر-قوم-کو-متحد-کرے-حسن-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org