0
Sunday 25 Apr 2021 01:11

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کا دوسرا روز

ملتان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کا دوسرا روز
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پوری قوم مسلسل 22 روز سے سراپا احتجاج ہے۔ حکمران اور ریاستی ادارے خواب غفلت میں سوئے ہوہے ہیں۔ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں اور ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا، اگر حکومت اور ریاستی اداروں نے لاپتہ افراد کو فوری بازیاب نہ کیا تو 21 رمضان کو یوم شہادت مولا علی کے تمام جلوسوں کو احتجاج میں بدل دیا جائے گا۔ دھرنے کے شرکاء نے نماز مغرب باجماعت ادا کی، دھرنے کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، آئے روز یہاں پر لوگوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، حکومت اور ریاستی ادارے آئین اور قانون کی پامالی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف اور دیگر مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی آئین کی دھجیاں اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نماز مغرب کے بعد دھرنے میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف علماء کرام ذاکرین اور منقبت خوانوں نے خطاب کیا۔ دھرنے کے اختتام پر نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی ہوئی۔ اس موقع پر میثم نقوی، لئیق رضا، کاشف زیدی نے منقبت پیش کی جبکہ انجمن غلامان عباس نے نوحہ خوانی کی۔ احتجاجی دھرنا آج اتوار کو بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 929098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش