0
Sunday 25 Apr 2021 08:27

لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ سرچ آپریشن اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن، لوئر مال، ریس کورس، پرانی انارکلی، ہربنس پورہ، برکی اور سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں میں کیے گئے۔ اس موقع پر 500 سے زائد گھروں اور 253 کرایہ داروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کوائف کی دستیابی پر زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 929133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش