0
Sunday 25 Apr 2021 08:42

لاہور، تحریک لبیک کا ایک اور زخمی کارکن دم توڑ گیا

لاہور، تحریک لبیک کا ایک اور زخمی کارکن دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے میو ہسپتال میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا کارکن دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا کارکن حافظ وحید شاہدرہ میں چند روز قبل احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور اسے طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتیس سالہ حافظ وحید کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔ حافظ وحید کی وفات کے بعد اب تک لاہور میں تحریک لبیک کے جاں بحق ہونیوالے کارکنوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 929135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش