0
Sunday 25 Apr 2021 09:04

ملتِ تشیع کا یکساں قومی نصاب پر تحفظات کا اظہار

یکساں قومی نصاب میں اہلبیت اطہارؑ کا تذکرہ نہ ہونے کے برابر ہے، ڈاکٹر محمد حسین اکبر
ملتِ تشیع کا یکساں قومی نصاب پر تحفظات کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن، ادارہ منہاج الحسینؑ لاہور کے سرپرست اعلیٰ، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے تمام تر نصابی کتب سے اسلام اور تاریخ اسلام سے متعلق مواد نکالنے کی سفارشات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی جماعت سے دسویں تک تمام اسلامیات، اردو اور مطالعہ پاکستان کی کتب میں حضرت خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان اہلبیت اطہار علیہم السلام کا خاص طور پر اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی سیرت اور تذکروں کو شائع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو ‘‘ایک قوم ایک نصاب’’ کے نعرہ کے تحت نصابی کتب مرتب ہوئی ہیں، ان میں اہلبیت اطہار علیہم السلام کا تذکرہ بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، جس وجہ سے ہمارے حلقوں میں ارباب اقتدار کیخلاف جذبات مشتعل ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نے حد سے تجاوز کیا، سفارشات کی تائید کابینہ نے نہیں کی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی مواد نصابی کتب میں موجود ہے، جس سے اقلیتی طلباء یا اقلیتوں کے عقائد کی توہین ہو۔
خبر کا کوڈ : 929138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش