0
Sunday 25 Apr 2021 15:21

کورونا بے قابو، سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں

کورونا بے قابو، سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پاک فوج کی خدمات کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔ سندھ حکوت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات درکار ہیں۔ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے، جو عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کیلئے سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 929173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش