QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں کرونا پابندیاں سخت، ہفتہ، اتوار مکمل لاک ڈائون

25 Apr 2021 18:21

مارکیٹوں کو شام 6 بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔ تمام انڈور اور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹوں کو شام 6 بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔ تمام انڈور اور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔  اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، تمام تفریحی مقامات کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیاحوں کو پہلے سے متعین کردہ سخت ایس اوپیز کے تحت سیاحت کے لئے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 929183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929183/گلگت-بلتستان-میں-کرونا-پابندیاں-سخت-ہفتہ-اتوار-مکمل-لاک-ڈائون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org