QR CodeQR Code

لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 762 افراد کیخلاف مقدمات درج

25 Apr 2021 21:29

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی جا رہی ہے، کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کے پیش نظر ہمیں انتہائی احتیاط برتنا ہوگی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بغیر ماسک گھومنے پر 762 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 854 مقدمات درج کئے گئے۔ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1436 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کیلئے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی جا رہی ہے، کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کے پیش نظر ہمیں انتہائی احتیاط برتنا ہوگی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 929184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929184/لاہور-میں-بغیر-ماسک-گھومنے-پر-762-افراد-کیخلاف-مقدمات-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org