0
Sunday 25 Apr 2021 22:12

مردان میں کھانسنے پر لڑائی، 3 افراد زخمی

مردان میں کھانسنے پر لڑائی، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان میں کھانسی پر تلخ کلامی لڑائی میں بدل گئی، ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد ‏زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ایس او پیز پر پوری طرح سے عملدرآمد ‏نہیں کر رہی، ماسک نہ پہننے پر کہیں دکانداروں اور گاہوں میں تکرار کے واقعات سامنے آئے ہیں ‏تو کہیں سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر شہری آپے سے باہر ہوئے۔ ایسا ہی ایک واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں عوامی مقام پر کھانسے سے شروع ہونے والی تکرار ‏لڑائی کی شکل اختیار کر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کاٹلنگ روڈ گاؤں سلطان محمود میں کھانسنے پر لوگ آپس میں لڑ پڑے۔

‏ایک شخص کے کھانسنے پر ساتھ کھڑے دیگر افراد نے پوچھا کہ کہیں کورونا تو نہیں؟ جس پر تلخ ‏کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں، گھوسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ تیز ‏دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی اور لڑائی جھگڑے میں ملوث ‏افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش