QR CodeQR Code

ضلع مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

25 Apr 2021 22:45

ترجمان کے پی کے حکومت کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان کے پی کے حکومت کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی، ترجمان صوبائی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 929190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929190/ضلع-مردان-میں-کل-سے-مکمل-لاک-ڈاؤن-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org