0
Sunday 25 Apr 2021 22:44

وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان حکومت کو پی ایس ڈی پی منصوبوں سے بے دخل کر دیا

وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان حکومت کو پی ایس ڈی پی منصوبوں سے بے دخل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے ایک ایس او پی جاری کرتے ہوئے جی بی حکومت کو پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں سے بے دخل کرتے ہوئے سیکرٹری کشمیر افیئرز کو ''مختار کل'' بنا دیا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایس او پیز کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پی ایس ڈی پی پراجیکٹس سیکرٹری کشمیر افیئرز کی زیر نگرانی مکمل ہونگے، منصوبوں کے تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرز براہ راست وزارت امور کشمیر کو ہی جوابدہ ہونگے اور اس میں حکومت گلگت بلتستان کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ کنسلٹنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے تیار کے گئے ایل پی سیز (LPCs) کو سیکرٹری کشمیر افیئرز کو بھیجا جائے گا۔ تمام ٹیکنیکل سینکشنز کی منظوری سیکرٹری وزارت امور کشمیر دینگے۔ جاری کردہ ایس او پیز میں خبردار کیا گیا ہے تمام چیف انجینئرز اور سیکرٹریز پی ایس ڈی پی پراجیکٹس میں مداخلت سے باز رہیں ورنہ ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

تمام منصوبوں کا ٹینڈر وزارت امور کشمیر میں ہی ہوگا۔ سیکرٹری کشمیر افیئرز کی منظوری کے بغیر کوئی بھی (پراجیکٹ) کی تنسیخ یا تبدیلی نہیں ہوگی۔ پی ایس ڈی پی پراجیکٹس وزارت امور کشمیر کا ہی مینڈیٹ ہے، کسی اور اتھارٹی کو مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد تمام سامان، گاڑیاں اور سٹیشنری تک وزارت امور کشمیر کو واپس کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع کا کوئی بھی آرڈر صرف پرنسپل اکاﺅنٹنگ آفیسر (سیکرٹری کشمیر افیئرز) ہی جاری کریگا۔ دوسری جانب وزارت امور کشمیر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت جی بی حکومت کا کردار مکمل طور پر ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ پی ایس ڈی پی پراجیکٹس میں جی بی حکومت کی حیثیت نمائشی ہوگی اور سیکرٹری وزارت امور کشمیر ہی فائنل اتھارٹی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 929192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش