0
Sunday 25 Apr 2021 23:03

القاعدہ سعودی اتحاد کا اہم حصہ جبکہ مأرب میں ہمارا مضبوط انٹیلیجنس نیٹورک موجود ہے، جنرل العجری

القاعدہ سعودی اتحاد کا اہم حصہ جبکہ مأرب میں ہمارا مضبوط انٹیلیجنس نیٹورک موجود ہے، جنرل العجری
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ عدن میں موجود عالمی دہشتگرد تنظیم "القاعدہ" کے سرغنے مأرب پر اپنا کنٹرول بحال رکھنے کے لئے وہاں موجود القاعدہ کے سرغنوں کے ساتھ کھلے رابطے میں ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالخالق العجری نے تاکید کی ہے کہ یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبہ مأرب پر قابض جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان مضبوط انٹیلیجنس نیٹورک تشکیل دیا گیا ہے جس کے سبب یمنی وزارت داخلہ کو دشمن کی ایک ایک نقل و حرکت کی مصدقہ رپورٹس لمحہ بہ لمحہ موصول ہوتی رہتی ہیں۔

یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کے 85 سے زائد سرغنے پوری دنیا سے کھلے رابطے میں ہیں جن میں سے اکثر اس وقت جارح سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ ملحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تو القاعدہ کے ساتھ جارح سعودی عرب و امریکہ کا براہ راست رابطہ بھی کسی پر پوشیدہ نہیں رہا۔ واضح رہے کہ یمنی صوبہ مأرب 17 ہزار 405 مربع کلومیٹر پر محیط اور دارالحکومت صنعاء سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو دارالحکومت کے ساتھ شمال میں واقع "الودیعہ" نامی تزویراتی گزرگاہ کے ذریعے ہی منسلک ہے۔
خبر کا کوڈ : 929201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش