QR CodeQR Code

مأرب میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں شدید دھماکے، یمنی فوج کی پیشقدمی جاری

25 Apr 2021 23:04

مقامی میڈیا کیمطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے اس اڈے کے اطراف یمنی فورسز اور جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ مستعفی منصور ہادی حکومت کی فوجی عدالت کا چیف جسٹس بھی اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ جھڑپوں میں مارا جا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی شہر مأرب کے قریب واقع جارح سعودی فوجی اتحاد کے ایک بڑے اڈے "صحن الجن" میں شدید دھماکے دیکھے گئے ہیں۔ عرب ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونے والے یہ دھماکے ممکنہ طور پر یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے اس اڈے کے اطراف یمنی فورسز اور جارح سعودی فوجی اتحاد کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس میں انصاراللہ فورسز کو انتہائی بالادستی حاصل ہے۔ دوسری طرف مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سابق و مستعفی منصور ہادی حکومت کی فوجی عدالت کا چیف جسٹس بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الحاضری بھی اپنے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ شہر مأرب کے جنوبی علاقے صراوح میں یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 929202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929202/ما-رب-میں-سعودی-اتحاد-کے-فوجی-اڈے-شدید-دھماکے-یمنی-فوج-کی-پیشقدمی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org