QR CodeQR Code

پاراچنار، مرکزی پیش نماز علامہ فدا مظاہری کا 17 روز سے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ

25 Apr 2021 23:21

علامہ فدا حسین مظاہری نے کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور مطالبہ کیا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو رہا ہونا چاہئے، اگر وہ کسی جرم میں ملوث بھی ہیں تو ملک میں قانون اور عدالتی نظام موجود ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مرکزی پیش امام پاراچنار حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ فدا حسین مظاہری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 17 روز سے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکائے کیمپ سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر اراکین انجمن حسینیہ بھی موجود تھے۔ علامہ فدا حسین مظاہری نے کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور مطالبہ کیا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو رہا ہونا چاہئے، اگر وہ کسی جرم میں ملوث بھی ہیں تو ملک میں قانون اور عدالتی نظام موجود ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 929208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929208/پاراچنار-مرکزی-پیش-نماز-علامہ-فدا-مظاہری-کا-17-روز-سے-جاری-احتجاجی-کیمپ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org