0
Sunday 25 Apr 2021 23:47

پشاور، فریقین کی مسجد میں ایک دوسرے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور، فریقین کی مسجد میں ایک دوسرے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے تہکال میں جائیداد کے تنازع پر مسجد میں گولیاں چل گئیں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ افطار سے کچھ دیر قبل پلوسی تلڑزئی میں واقع مسجد کے اندر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد پر تنازع چل رہا ہے، جس پر آج دونوں فریقین آپس میں بات چیت کے لیے مسجد میں آئے تھے۔ تاہم معاملات بگڑنے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ندیم اور نزدیکی گھر میں موجود لڑکی گولیاں لگنے سے جاں بحق اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔ واقعہ كی اطلاع ملتے ہی مقامی پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش