0
Thursday 18 Aug 2011 23:10

جنوبی پنجاب کے وکلاء کی جانب سے بھی سرائیکی صوبہ کے قیام کی حمایت کا اعلان

جنوبی پنجاب کے وکلاء کی جانب سے بھی سرائیکی صوبہ کے قیام کی حمایت کا اعلان
ملتان:اسلام ٹائمز۔ سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور منتخب نمائندوں کے بعد وکلاء نے بھی جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، گذشتہ روز ملتان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سفیر حسین نے کہا کہ سرائیکی صوبہ اس خطے کے عوام کی آواز بن چکا ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے عیدالفطر کے بعد وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے وکلاء شرکت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے مطالبے کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتے، جنوبی پنجاب کے احساس محرومی کو دور کرنے اور اس خطے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے علیحدہ صوبے کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، سفیر حسین نے کہا کہ وکلاء بھی سرائیکی صوبہ کے قیام کی جدوجہد میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس موقع پر موجود ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں نے کہا کہ وکلاء میں چیف جسٹس بحالی جیسی تحریک چلانے کی ہمت موجود ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے کیونکہ وکلاء ملک کے مفاد میں اٹھنے والے ہر قدم کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطے کے عوام کے مسائل اور مطالبات پر توجہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 92924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش