0
Monday 26 Apr 2021 02:49

وزیراعظم دورہ ملتان کے موقع پر الگ صوبہ کا اعلان کریں، سیکرٹریٹ کا لولی پاپ قوم کو دینا بند کیا جائے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 

وزیراعظم دورہ ملتان کے موقع پر الگ صوبہ کا اعلان کریں، سیکرٹریٹ کا لولی پاپ قوم کو دینا بند کیا جائے، ڈاکٹر صفدر ہاشمی 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے پیکج صرف اعلان تک محدود نہیں رہنا چاہیے، فنڈز کی فراہمی اور ان کا استعمال اس وقت شہر کی ضرورت ہے، شہر میں مسائل بے پناہ ہیں جن کے ازالہ کے لیے چند ارب کا پیکیج کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان وقت کی ضرورت ہے جس کے وعدہ خود عمران خان نے کیا۔ شہر کے بازار سیوریج کے گندے پانی سے بھرے ہوئے ہیں جس سے تاجر اور عوام دونوں پریشان ہیں، سیوریج کا نیا سسٹم بچھانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے زکوۃ مانگی جارہی ہے، صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے نشتر ہسپتال ایسا ادارہ ہے جو بلوچستان اور کے پی تک کے مریضوں کو سہولت فراہم کرتا ہے مگر افسوس کہ اس ہسپتال کے لیے فنڈز میں کوئی اضافہ نہیں۔ ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ شہر ملتان کی تعمیر و ترقی وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 929244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش