QR CodeQR Code

 لادین قوتیں اسلام کے خلاف صف آرا ہیں اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں، لیاقت بلوچ 

26 Apr 2021 03:26

ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 22 کے مطابق نصاب میں موجود اسلامی عقائد اور موضوعات کا اطلاق صرف مسلمانوں پر کیا گیا ہے، غیرمسلمانوں پر اس کا اطلاق نہیں ہے، شعیب سڈل پر مشتمل یک رکنی کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات کو مسترد کرتے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سیکولر لابی اور لادین عناصر کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نصابی کتب میں موجود اسلامی مواد کے خلاف مہم اور سازشوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لادین قوتیں اسلام کے خلاف صف آرا ہیں اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مختلف ریاستی فورم اور اداروں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 22 کے مطابق نصاب میں موجود اسلامی عقائد اور موضوعات کا اطلاق صرف مسلمانوں پر کیا گیا ہے، غیرمسلمانوں پر اس کا اطلاق نہیں ہے، لیاقت بلوچ نے شعیب سڈل پر مشتمل یک رکنی کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اسلام کے بنیادی عقائد اور اسلامی نظام زندگی سے متعلق موضوعات سے متعلق سفارشات جاہلیت اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہو، عدلیہ ہو یا کوئی اور ریاستی ادارہ ہو آئین میں موجود اسلامی شقوں اور اسلامی نظریہ کے تشخص کی حفاظت سب پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے کیے گئے اقلیتوں کے حوالہ سے فیصلے کو مسلم اکثریت کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے جس پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔


خبر کا کوڈ: 929249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929249/لادین-قوتیں-اسلام-کے-خلاف-صف-آرا-ہیں-اور-اپنے-مذموم-عزائم-کی-تکمیل-لیے-کوشاں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org