QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ نے سیکرٹری انسانی حقوق کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

26 Apr 2021 20:23

چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ نے خط لکھ کر مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کی۔ صوبائی ٹیکسٹ بورڈ کو خط میں کہا گیا ہے کہ نصاب تعلیم سے حمد، نعت اور حضور پاک(ص) کی زندگی کے متعلق مواد نکال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور متحدہ علماء بورڈ کے خط کو مسترد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کا مولانا محمد عاصم مخدوم کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خط پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ نے خط لکھ کر مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کی۔ صوبائی ٹیکسٹ بورڈ کو خط میں کہا گیا ہے کہ نصاب تعلیم سے حمد، نعت اور حضور پاک(ص) کی زندگی کے متعلق مواد نکال دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب اور متحدہ علماء بورڈ کے خط کو مسترد کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کریں۔ کمیٹی میں علماء اور تمام مذاہب کے نمائندے شامل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری انسانی حقوق کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، ہم مذاہب کے درمیان رواداری پر کام کر رہے ہیں، مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں دور ہونی چاہیے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ تین سال سے انٹرفیتھ ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نہیں ہو سکی، انٹر فیتھ ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نوء کی جائے اور سیکرٹری انسانی حقوق سمیت ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر قومی امن کمیٹی کے رہنما ارشد چودھری، قاسم علی قاسمی و دیگر بھی موجود تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 929268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929268/کل-مسالک-علماء-بورڈ-نے-سیکرٹری-انسانی-حقوق-کو-ہٹانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org