QR CodeQR Code

کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، فردوس عاشق

26 Apr 2021 10:27

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وبائی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وبائی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیز سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عوام ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 929274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929274/کورونا-وائرس-کی-صورت-حال-روز-بروز-بگڑتی-جا-رہی-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org