0
Monday 26 Apr 2021 11:20

پنجاب کے 24 اضلاع میں آج سے اسکولز غیر معینہ مدت کیلئے بند

پنجاب کے 24 اضلاع میں آج سے اسکولز غیر معینہ مدت کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ آج سے پنجاب کے 24 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیس کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ نے آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے بھی کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تک سیالکوٹ میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد تھی تاہم نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیس کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 929282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش