QR CodeQR Code

کالعدم تحریک لبیک کے 800 رہنماء اور کارکن رہا کر دیئے گئے

26 Apr 2021 11:53

محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے فورتھ شیڈول میں شامل رہنماوں کے نام نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد کسی بھی ملزم کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے، کالعدم تحریک لبیک کی لیڈرشپ کو بھی رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کیخلاف ہنگامہ آرائی پر گرفتار ہونیوالے کارکنوں میں سے محکمہ داخلہ نے اب تک کالعدم تحریک لبیک کے آٹھ سو رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے فورتھ شیڈول میں شامل رہنماوں کے نام نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد کسی بھی ملزم کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے، کالعدم تحریک لبیک کی لیڈرشپ کو بھی رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ سعد رضوی کیخلاف دو نامزد مقدمات ہیں، جن میں رہائی کیلئے انہیں قانونی طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 929286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929286/کالعدم-تحریک-لبیک-کے-800-رہنماء-اور-کارکن-رہا-کر-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org