QR CodeQR Code

لاہور، کورونا سے نجات کیلئے گورنر ہاوس میں دعائیہ تقریب

26 Apr 2021 15:26

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن اور ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات کا حامی رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ علمائے کرام نے گورنر پنجاب کو یقین دلایا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علماء بھی حکومتی اداروں کیساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے گورنر ہاوس میں کورونا کی صورتحال پر خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی دعا داتا دربار کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کروائی۔ دعائیہ تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی، وفاق المدارس کے سربراہ حنیف جالندھری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد حسین اکبر، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر علماء شریک ہوئے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن اور ہمسائیوں کیساتھ بہترین تعلقات کا حامی رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔ علمائے کرام نے گورنر پنجاب کو یقین دلایا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں علماء بھی حکومتی اداروں کیساتھ ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 929311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/929311/لاہور-کورونا-سے-نجات-کیلئے-گورنر-ہاوس-میں-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org