0
Monday 26 Apr 2021 20:27

کورونا وائرس کے مزید 2135 نئے کیسز، سرینگر میں 632

کورونا وائرس کے مزید 2135 نئے کیسز، سرینگر میں 632
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں پیر کو مزید 2135 کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ ان میں 1344 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 791 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 162890 تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں آج بھی سب سے زیادہ 632 کیس سامنے آئے، جن میں 42 مسافر بھی شامل ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں آج 136، بڈگام میں 133، پلوامہ میں 26، کپوارہ میں 81، اننت ناگ میں 93، بانڈی پورہ میں 53، گاندربل میں 43، کولگام میں 139 اور ضلع شوپیان میں 8 کیس سامنے آئے۔ ادھر جموں ضلع میں آج 472، ادھم پور میں 20، راجوری میں 46، ڈوڈہ میں 33، کٹھوعہ میں 33، سانبہ میں 13، کشتواڑ میں 13، پونچھ میں 22، رام بن میں 4 اور ریاسی ضلع میں 135 کیس سامنے آئے۔

کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کو دیکھتے ہوئے حکام نے پیر کو سرینگر کے انڈور سٹیڈیم میں کورونا کا ایمرجنسی سینٹر قائم کیا۔ ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے بتایا کہ انڈور سٹیڈیم سرینگر میں کووڈ کا ایمرجنسی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس مرکز میں کورونا کے ان مریضوں کو رکھا جائے گا جن میں مرض کی معمولی علامات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صنعت نگر میریج ہال، کشمیر یونیورسٹی زکورہ کیمپس اور حج ہاؤس میں بھی کورونا مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان مراکز میں طبی آکسیجن کی سہولیات بھی میسر رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 929358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش